کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 23 (UNI) Srinagar in Jammu and Kashmir Union territory experienced another fresh spell of snowfall unleashing cold disrupting normal life on Saturday.UNI SRN PHOTO 3.

سری نگر، 9 فروری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان ہے۔محکمے نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کو کہا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 9 فروری کی شام کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 اور 11 فروری کو کہیں کہیں خاص طور پر شمالی اور وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس دوران صوبہ جموں میں بھی کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 12 سے 14 فروری تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

صہ

Share This Article