نوبوک کنڈ میں آگ کی واردات ، دو رہائشی مکانات کو نقصان ، چار افراد زخمی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /24دسمبر /

جنوبی ضلع کولگام کے نوبوک کنڈ قاضی گنڈ میں آگ کی ہولناک واردات میں دورہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچ گیا جبکہ آگ بجھانے کی کارورائی میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔

نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ کنڈ قاضی گنڈ کے نوبوک علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب آگ کی واردات رونما ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ محمد اکرم نائیکو اور غلام محمد شیخ کے رہائشی مکانات سے ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ اسی دوران مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کر دی اور جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تاب تک دو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کی آگ کی واردات کے دوران آگ بجھانے ہوتے ہوئے چار افراد زخمی ہو گئے جن کو اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

Share This Article