شمالی کشمیر میں تین مشتبہ افراد اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،22 دسمبر

سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارد بر آمد کیا۔

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 21 دسمبر کو ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج، پولیس اور سی آر ی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے بانڈی پورہ کے چھانہ پورہ علاقے میں موبائیل وہیکل ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کی تحویل سے ایک پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا جنگی سامان بر آمد کیا گیا۔
فوج نے بتایا کہ اسی طرح کے ایک اور آپریشن کے دوران فوج نے ضلع بارہمولہ کے یار بگ علاقے میں ایک ناکے کے دوران دو مشتبہ افراد کو ایک پستول، دو ہینڈ گرینیڈ اور جنگی سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس کی طرف سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article