کولگام میں مسلح جھڑپ،5 ملی ٹنٹ ازجاں ، آپریشن جاری/ پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

سرینگر، 19 دسمبر

جنوبی ضلع کولگام کے کدر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹیٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں پانچ عدم شناخت جنگجو مارے گئے

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پانچ عسکریت پسند مارے گئے ہیں، ان کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے کیونکہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔

قبل ازیں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فائرنگ شروع ہو گئی۔

Share This Article