کٹرہ سڑک حادثے میں کم سے کم 7 افراد زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 23 نومبر

جموں وکشمیر کے ضلع اودھم کے کٹرہ علاقے میں ہفتے کو ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 7افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں ہفتے کو کٹرہ سے جموں جار رہی ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK – 02BB – 2577 میاری برج پر پلٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کم سے کم 7 افراد زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے سی ایچ سی کٹرہ منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت درشنا دیوی زوجہ بنسی لال ساکن سرلی کٹرہ،کانتہ دیوی زوجہ کرشن چند ساکن سرلی کٹرہ، سدیش کماری زوجہ گیان چند ساکن سرلی کٹرہ، منشا دیوی دختر بلبیر سنگھ ساکن ماغل کٹرہ، رادیکا دختر بشن داس ساکن کدمال کٹرہ، جوگل ولد نبسی لال ساکن سرلی کٹرہ اور رانی دیوی زوجہ پورن چند ساکن سرلی کٹرہ کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article