اننت ناگ میں ٹپر کی ٹکر سے 45سالہ شہری لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /19نومبر / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع اننت ناگ میں ٹپر کی ٹکر سے 45سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے آمو ویری ناگ علاقے میں منگل کی صبح ٹپر کی زد میں آکر 45سالہ شہر ی کی موت ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹپر نے شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

واقعہ کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔شہری کی شناخت محمد شفیع خان ولد محمد یعقوب خان ساکنہ اوموہ ویریناگ کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Share This Article