بانڈی پورہ کے ناگ مرگ میں مسلح تصادم آرائی جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،12 نومبر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ناگ مرگ علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔

فوج کی چنار کور نے منگل کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس نے بانڈی پورہ کے ناگ مرگ کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا’۔

انہوں نے کہا: ‘چوکس جوانوں نے مشکوک سرگرمی دیکھی اور چیلنج کیے جانے پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی جوانوں نے موثر جوابی کارروائی کی’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

قبل ازیں حکام نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے ناگ مرگ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا: ‘چلینج کئے جانے پر مشکوک ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا’۔

بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین ملی ٹنٹ پھنسے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ گذشتہ دس دنوں کے دوران شمالی کشمیر میں چھڑنے والا پانچواں انکائونٹر ہے۔

اس سے پہلے ہونے والے چار تصادم آرائیوں میں پانچ ملی ٹنٹ مارے گئے.

Share This Article