خصوصی درجہ کہیں یا دفعہ 370، یہ ایک ہی بات ہے: عبدالرحیم راتھر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،8 نومبر

جموں وکشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر کا کہنا ہے کہ خصوصی درجہ دفعہ370 میں ہی موجود ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا: ’خصوصی درجہ کہیں یا دفعہ370 کہیں یہ در اصل ایک ہی بات ہے‘۔
موصوف سپیکر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’آج ہائوس اچھی طرح سے چلا کچھ لوگوں نے پہلے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کی لیکن میں نے تحت قانون کارروائی کی‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد معزز ممبران نے ہائوس میں اچھی طرح سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر راتھر نے کہا: ’کوئی غلطی نہیں ہے، خصوصی درجہ دفعہ370 میں ہی موجود ہے‘۔انہوں نے کہا: ’ ’خصوصی درجہ کہیں یا دفعہ370 کہیں یہ در اصل ایک ہی بات ہے‘۔

Share This Article