کولگام سڑک حادثے میں فوجی اہلکار جاں بحق،8 زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،26 اکتوبر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک فوجی جوان کی موت جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔فوج کی چنار کور نے ہفتے کی صبح ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کولگام میں جمعہ کی شام ایک آپریشن اقدام کے دوران فوج کی ایک گاڑی الٹ گئی۔انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ اس حادثے میں ایک فوجی جوان جاں بحق ہوا جبکہ چند دیگر زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک فوجی گاڑی سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں نو فوجی جوان زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمی جوانوں کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے ایک جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

ہسپتال میں زیر علاج باقی جوانوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Share This Article