سونہ مرگ حملہ: اسلام ایسے غیر انسانی فعل کی سخت مذمت کرتاہے :میر واعظ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر21 اکتوبر

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق نے گگن گیر سونہ مرگ میں پیش آئے واقعے جس میں ایک مقامی ڈاکٹر سمیت سات غیر ریاستی مزدوروں کو بہیمانہ طور پر ہلاک کیا گیا پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں ان ہلاکتوں کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے میرواعظ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلام ایسے غیر انسانی فعل کی سخت مذمت کرتا ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ "ہر انسان کی زندگی قیمتی ہے اور اس طرح جانیں گنوانا انتہائی تکلیف دہ ہے۔” انہوں نے اس واقعہ کو حد درجہ افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تشدد اور غیر یقینی صورتحال کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کا یہاں کے عوام کئی دہائیوں سے سامنا کررہے ہیں۔
میر واعظ نے گگن گیر واقعہ میں جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ اور اعزا کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اورزخمیوں کی فوری شفایابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share This Article