وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کشتواڑ کے واڑ وان علاقے کا دورہ کرں گے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر،17 اکتوبر

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جمعرات کو ضلع کشتواڑ کے واڑ وان کا دورہ کریں گے جہاں وہ آگ متاثرین سے ملیں گے۔

یہ وزیر اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ان کا کسی جگہ کا پہلا دورہ ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے جمعرات کی صبح ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں آج کشتواڑ کے واڑ وان علاقے کا سفر کروں گا تاکہ ان خاندانوں سے ملاقات کروں جن کی زندگیاں حالیہ تباہ کن آگ سے تباہ ہوگئی ہیں‘۔
عمر عبداللہ نے بدھ کے روز یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقد حلف برادری کیتقریب میں جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور حلف لیا۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گنجان آبادی والے علاقے مڑواہ واڑوان میں منگل کو آگ کی ایک ہولناک واردات میں زائد از 80 رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔

Share This Article