گریز آتشزدگی: محبوبہ مفتی کی انتظامیہ سے متاثرین کو فوری امداد کرنے کی اپیل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،14 اکتوبر

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کے داور تلیل علاقے میں لگنے والی تباہ کن آتشزدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔

بتادیں کہ تلیل مارکیٹ میں شبانہ آگ کی تباہ کن واردات میں ایک درجن کے قریب دکانیں اور کئی رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
پی ڈی پی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے بانڈی پورہ کے گریز کے داور تلیل مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی کی خبر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے‘۔

محبوبہ مفتی نے کہا: ’میرے خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جن کا نقصان ہوا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ میں حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ متاثرہ خاندانوں اور کاروباری اداروں کو فوری ریلیف اور معاوضہ فراہم کرے‘۔
انہوں نے مزید کہا: ’ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کی فوری بحالی کو یقینی بنائے‘۔

Share This Article