کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ، دو فوجی زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /04اکتوبر / ٹی آئی نیوز

سرحد ی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر ترہگام سیکٹر میں مشتبہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی زخمی ہو گئے،

حکام نے بتایا کہ دھماکا ترہگام میں لائن آف کنٹرول کے قریب صبح 3 بجے اس وقت ہوا جب فوجی علاقے میں گشت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں فوج کے 19 سکھوں کا ایک حوالدار اور ایک نائک زخمی ہوئے، اور دونوں زخمیوں کو کپواڑہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Share This Article