منوج سنہا کی وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 17 ستمبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے وزیر اعظم کی اچھی صحت اور عمر درازی کے لئے دعا کی۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میں ان کی اچھی صحت اور عمر درازی کے لئے دعا گو ہوں’۔ان کا پوسٹ میں کہنا ہے: ‘وزیر اعظم کا لوگوں کی خدمت کے لئے مثالی عزم اور لگن ہم سب کو تحریک دیتی ہے’۔

لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کی کہ قوم وزیر اعظم کی متحرک قیادت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو طے کرے۔

Share This Article