راجوری سڑک حادثے میں طالب علم جاں بحق،چار دیگر زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں07 ستمبر

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے پالما علاقے میں ہفتے کے روز ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں طالب علم جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح راجوری کے پالماعلاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ طلبا زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک طالب علم کو مردہ قرار دیا۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article