منوج سنہا کی گنیش چترتھی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،7 ستمبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز گنیش چترتھی کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں گنیش چترتھی کے مقدس تہوار کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

بتادیں کہ گنیش چترتھی ہند مت کا ایک اہم مذہبی تہوار ہے یہ تہوار دیوتا گنیش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اس تہوار کی تاریخیں عام طور پر اگست اور ستمبر کے مہینوں میں آتی ہیں یہ تہوار دس دنوں تک جاری رہتا ہے اور اننت چتردشی کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

Share This Article