سنگم میں جہلم میں غر قاب ہوئے آسام کے نوجوان کی نعش چار روز بعد بر آمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر / 17اگست /

سنگم اننت ناگ میں دریائے جہلم میں غر قاب ہوئے آسام کے نوجوان کی نعش چار روز بعد بر آمد کر لی گئی ہے ۔ اسی دوران بارہمولہ میں چھلانگ لگانی والی خاتون کی بھی لاش دریا سے بر آمد ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سنگم دونی پورہ اننت ناگ علاقے میں چار روز قبل آسام سے تعلق رکھنے والا نوجوان اس وقت دریائے جہلم میں ڈوب گیا جب وہ نہا رہا تھا ۔ غیر مقامی نوجوان کے دریا میں ڈوب جانے کی خبر پھیلتے ہی وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور چار دنوں تک مسلسل اس کی تلاش کے بعد 14سالہ نوجوان کی نعش دریا سے بر آمد کر لی گئی ہے ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کئی دنوں کی کوششوں کے بعدمنیر الاسلام ولد بابو علی، ٹیپو ماری ساکنہ آسام نامی نوجوان کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نعش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپر د کیا جائے گا ۔

Share This Article