سی بی آئی نے پٹواری سمیت تین افراد کو رشوت لیتے ہوئے دھر دبوچا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،7 اگست

سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جموں میں پٹواری سمیت تین افراد کو 40ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

سی بی آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سائل نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ نقشہ انتخاب کے حصول کی خاطر پراپرٹی ڈیلر جو کہ پٹواری کا قریبی ساتھی ہے چالیس ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شکایت موصول ہوتے ہی سی بی آئی نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

موصوف ترجمان کے مطابق سی بی آئی نے ایک جال بچھایا جس دوران پراپرٹی ڈیلر ، درمیانہ دار اور پٹواری کو سائل سے 40ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔

ان کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزمان کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی ہے۔
سی بی آئی نے گرفتار کئے گئے ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے اور وہاں تلاشی لی ۔
ملزمان کی شناخت محمد عارف (پراپرٹی ڈیلر) ساکن جاب ضلع ادھم پورر ،پٹواری محمد یوسف شاہ اور درمیانہ دار پرویز اختر ساکن ججر کوٹلی کے بطور ہوئی ہے۔
سی بی آئی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

Share This Article