شوپیاں میں آتشزدگی کی واردات میں تین مکان خاکستر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
فائل فوٹو

سری نگر،08جولائی

جنوبی ضلع شوپیاں کے آدی جن گاوں میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز آدی جن شوپیاں میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم تین رہائشی مکانوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچاہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

Share This Article