بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس جیسا مواد بر آمد:پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 8 جولائی

منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔منشیات فروش کی شناخت ظہور احمد شیخ ولد غلام احمد ساکن نادر گنڈ کے طور پر کی گئی ہے

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک پارٹی نے ہسپتال کراسنگ ٹنگمرگ پر ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے 35 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں بند رکھا گیا۔

گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت ظہور احمد شیخ ولد غلام احمد ساکن نادر گنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے چھ مہینوں کے دوران 178 مقدمے درج کرکے 45 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 178 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔

Share This Article