پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 29 جون

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 0.34 فیصد گر کر 81.46 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 1.73 فیصد گر کر 84.84 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل رہیں۔
شہر………….پٹرول ………… ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی —— .94.72………………87.62
ممبئی —— ..104.21…………….92.15
چنئی…..100.75…………….92.34
کولکتہ…..103.94…………….90.76

Share This Article