بانڈی پورہ سڑک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،20جون

شمالی ضلع بانڈی پورہ کے وٹپورہ علاقے میں جمعرات کے روز سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق وٹپورہ بانڈی پورہ میں ٹریکٹر کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت 22سالہ عاشق حسین لون ولد محمد سبحان لون ساکن بون وٹپورہ بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

Share This Article