منوج سنہا کی عید الضحیٰ کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 17 جون

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عید الضحیٰ کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ مقدس تہوار بے لوث قربانی کی ایک علامت ہے موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘عید مباک؛ عید الضحیٰ کے مقدس موقع پر میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’ انہوں نے کہا: ‘ یہ مقدس تہوار بے لوث قربانی اور اشتراک کی ایک علامت ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘آئیے بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں’۔

منوج سنہا نے دعا کی کہ عی الضحیٰ سب کے لئے امن، خوشحالی اور خوشیاں لے کر آئے۔

بتادیں کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی عید الضحیٰ کا مقدس تہوار انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Share This Article