بٹوارہ سرینگر میں شہری اور سمبل سوناواری میں نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /27مئی /

بٹوارہ سرینگر میںایک شہری پیر پھسل کر دریائے جہلم میں گر کر ہلاک ہو گیا

تفصیلات کے مطابق سرینگر کے بٹوارہ علاقہ میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک شہری دریائے جہلم میں پھسل کر لقمہ اجل بن گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق ناصر احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکنہ بٹوارہ دریائے جہلم میںاچانک پھسل گیا جس کے نتیجے میں وہ وہاں ڈوب گیا ۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ شہری کو بچانے کی کوشش کی گئی تاہم دریا سے اس کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

اسی دوران ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں پیر کی سہ پہر ایک نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

نوجوان جس کی شناخت محمد اشرف وانی ولد محمد یوسف وانی ساکنہ اندر کوٹ سمبل کے طور پر ہوئی ہے، راکھی آشام کے مقام پر دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔قعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی اور بعد میں ان کی لاش نکال لی گئی۔

Share This Article