ٹنگمرگ سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،22مئی

شمالی کشمیر کے فیروز پورہ ٹنگمرگ علاقے میں بدھ کے روز سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین سیاحوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فیروز پورہ ٹنگمرگ میں بدھ کے روز دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر ہونے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

زخمی سیاحوں کی شناخت عبدس صبورولد دامن علی اور فریدہ یاسیمن ساکنان مغربی بنگال کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

Share This Article