اے ڈی جی پی وجے کمار اور آئی جی سی آر پی ایف نے شوپیان اور پہلگام کا دورہ کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /19مئی /

شوپیان اور پہلگام واقعہ کے بعد جموں کشمیر پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( امن و قانون ) وجے کمار نے آئی جی سی آر پی ایف کے ہمراہ پہلگام اور شوپیان کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اے جی ڈی پی نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر، ایس ایس پی اننت ناگ اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ پہلگام کا دورہ کیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

دریں اثنا، آئی جی پی سی آر پی ایف کے گنیندر ورما اور ڈی آئی جی آلوک اوستھی نے ہیر پورہ شوپیاں کا دورہ کیا جہاں بی جے پی سے وابستہ ایک سابق سرپنچ کو کل شام دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔خیال رہے کہ دونوں افسران نے حملہ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دونوں حملوں کے بارے میں انہیں تفصیلی جانکاری دی گئی ۔

Share This Article