بانڈی پورہ میں جنگجو معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 12 مئی

جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک جنگجو معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پیٹھہ کوٹ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یہ جانکاری اتوار کے روز بانڈی پورہ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘بانڈی پورہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا’۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پیٹھہ کوٹ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

Share This Article