گاندربل میں آتشزدگی، 13 دکانوں کو نقصان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 10 مئی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مرکزی بازار بیہامہ میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم 13 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاندربل کے مرکزی بازار بیہامہ میں دوران شب ایک بریانی ہٹ سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع ایک شاپنگ کمپلیکس اور ایک عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم 13 دکانوں کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی 6 فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر روانہ کیا گیا اور آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔
موصوف عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Share This Article