پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،04مئی

جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر سرنکوٹ پونچھ کے گرسائی علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فوجی قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی ، فورسز اہلکاروں نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اضافی دستوں کو جائے وقوع کی اور روانہ کیا گیا ہے ، فائرنگ کے اس واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ فوج نے آس پاس علاقوں میں پہرے بٹھا دئے ہیں اور کسی کو بھی علاقے کی اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

Share This Article