رامسو میں اراضی کھسکنے سے کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

جموں:02 مئی

جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے رامسو میں پہاڑی کھسکنے سے متعدد رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے متاثرین کی باز آباد کاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رام بن کے رامسو علاقے میں اراضی کھسکنے کے باعث 20سے 25رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی روزسے پہاڑی کھسک رہی ہے جس وجہ سے رہائشی مکانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
ان کے مطابق ایک رہائشی مکان زمین بوس ہو گیا جبکہ متعدد میں دراڑیں پڑ نے کی وجہ سے لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول ہے۔
انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کوجلد ازجلد کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔

بتادیں کہ رام بن کے ہی پرنوٹ علاقے میں پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے 150رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ 30کے قریب مکانات زمین بوس ہو گئ

Share This Article