سرینگر جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بحال

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، یکم مئی

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو دو روز بعد چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر فی الوقت کسی قسم کی بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بتادیں کہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے پیر کے روز بند کر دیا گیا تھا۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بدھ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘قومی شاہراہ پر دونوں طرف سے چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کی آمد و رفت بحال کی گئی ہے’۔

انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن کا خیال رکھنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘قومی شاہراہ پر اگلے احکامات تک کسی قسم کی بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی’۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہے جبکہ سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

Share This Article