جموں فائرنگ واقعہ:تین ملزمان گرفتار، پستول برآمد :پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،28اپریل

جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے میران صاحب علاقے میں ہفتے کی شام کو موٹرسائیکل پر سوار افراد نے کھجوریہ فوڈ مال پر فائرنگ کی ۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندرا ندر تین ملزمان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام میران صاحب جموں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب موٹرسائیکل پر سوار افراد نے عام آدمی پارٹی سے وابستہ سینئر لیڈر کے فوڈمال پر فائرنگ کی تاہم اس واقعے میں کسی کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے معاملے کی نسبت مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جس دوران ہیومن اور ٹیکنیکل صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر تین ملزمان کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے دیسی پستول اور گولیوں کے راونڈ برآمد کئے۔
انہوں نے ملزمان کی شناخت عرف گوگا، عرف کرش ساکنان آر ایس پورہ اور کلبیر بھگت عرف رنکو کے بطور کی ۔ ملزمان نے دوران تفتیش اپناجرم قبول کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ہسٹری شیٹر ہیں اور ان کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں کیس درج ہیں۔
جموں پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والوں کی بھی تلاش شروع کی گئی ہے۔

Share This Article