ارینا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
The Border Security Force shot down a quad-copter drone suspected to be carrying narcotics . (File Representational Photo)

جموں، 2 اپریل

جموں کے ارینا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی نقل وحمل دیکھی گئی جس کے بعد بی ایس ایف نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ درمیانی شب بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) نے جموں کے ارینا سیکٹر میں مشتبہ پاکستانی ڈرون کی نقل وحمل دیکھی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم وہاں سے کچھ نہیں ملا۔واضح رہے کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک مشتبہ پاکستانی ڈورن پر فائرنگ کی لیکن وہ واپس بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

حکام کا ماننا ہے کہ پاکستان ڈورنز کا استعمال کرکے جموں وکشمیر میں ہتھیار اور منشیات بھیجتا ہے۔جموں وکشمیر پولیس نے سرحد پر ڈورن نظر آنے کی اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپیے نقدی انعام سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔فوج کے سینئر آفیسران یومیہ سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

Share This Article