بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 30 مارچ

منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔۔

پولیس نے یہ کارروائی مجاز اتھارٹی سے با قاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد عمل میں لائی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے با قاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے ارشاد احمد وانی ولد غلام رسول وانی ساکن پنڈت پورہ بالا ٹنگمرگ اور محمد تجمل مسعودی ولد بدر الدین مسعودی ساکن باغندر پانپور نامی دو بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں منشیات فوشوں کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج تھے اور یہ دونوں سولندہ، کھائی پورہ، ٹنگمرگ اور ضلع کے دوسرے علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے اور منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے با وجود یہ دونوں اپنی حرکات سے باز نہیں آئے اور منشیات کی سپلائی میں لگاتار ملوث رہے۔

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے دو مہینوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 39 مقدمے درج کرکے 62 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کی زائد از ایک کروڑ روپے مالیت کی جائیدادوں کو ضبط

Share This Article