فوج کے چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیر کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی)

فوج کی پندرہویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے انسداد دہشت گردی گرڈ میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے دستوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس دوران جوانوں کی آنے والے چلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آپریشنل تیاریوں کی اعلیٰ حالت میں رہنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔

یہ جانکاری چنار کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘ چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے انسداد دہشت گردی گرڈ میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے دستوں کا دورہ کیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: انہوں نے اس دوران جوانوں کی آنے والے چلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آپریشنل تیاریوں کی اعلیٰ حالت میں رہنے کے لئے حوصلہ افزائی کی’۔

Share This Article