سوشل میڈیا پر فرضی پوسٹس اپ لوڈ کرکے افواہیں پھیلانے کا الزام ، پلوامہ میں شہری کیخلاف کیس درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/27مارچ /

پلوامہ پولیس نے راجپورہ علاقے میں ایک شہری کے خلاف کیس درج کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے افواہویں پھیلا رہا تھا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے ایک افواہ پھیلانے والے شہری سمیر احمد پرے شاکنہ کبی کوٹ سی بی ناتھ پلوامہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے کیونکہ اس نے حال ہی میں اپنے فیس بک پروفائل ”بابراعظم ‘ پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے ایک تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں اسلحہ اور گولہ بارود دکھایا گیا ہے اور اس نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ سے ایک نیا عسکریت پسندی میں شامل ہوا ہے۔

بیان کے مطاق ” وہ وہاں عوامی امن و سکون میں خلل ڈال کر سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو گردش کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔جس کے بعد ایف آئی آر نمبر 23/2024تھانہ راجپورہ میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ عام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی غلط مواد پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔

Share This Article