امرناتھ یاترا: لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے 112 ڈاکٹر نامزد

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 26 مارچ (یو این آئی) سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا سال 2024 کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں صوبہ جموں میں کل 112 ڈاکٹروں کو لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر صوبہ جموں کے دس اضلاع میں 112 ڈاکٹروں کو لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے جو یہ سرٹیفکیٹس اپنے ہیلتھ سینٹروں سے جاری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سرٹیفکیٹ یاترا کے لئے ایڈاونس رجسٹریشن کرنے کے لئے لازمی ہے۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں امسال سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا 29 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات اختتام پذیر ہونے کے بعد انتظامیہ شری امرناتھ یاترا کی تیاریوں میں جٹ جائے گی جو امکانی طور پر 29 جون سے شروع ہو کر 19 اگست کو پایہ تکیمل کو پہنچے گی’۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے یاترا شروع ہونے کے باقاعدہ اعلان کے بعد یاترا کے لئے اگلے ماہ کے اواخر میں مختلف بینکوں میں رجسٹریشن شروع ہونے کی توقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے شری امرناتھ جی کی یاترا کی تھی

Share This Article