تربوز کھانا محفوظ ، اس کی ٹیسٹ رپورٹس میں کوئی منفی چیز نہیں ملی/ فوڈ سیفٹی محکمہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /16مارچ /

وادی کشمیر میں جاری ” تر بوز “ کو لیکر افواہوں کے بیچ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تربوز کھانا محفوظ ہے اور اس کی ٹیسٹ رپورٹس میں کوئی منفی چیز نہیں ملی۔

حکام نے کہا ہے کہ تربوز کھانے کیلئے محفوظ ہیں۔اس سلسلے میںڈپٹی کمشنر فوڈ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ شگوفہ جلال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تربوز کے بارے میں خدشات پیدا ہونے کے بعد وادی کشمیر کے تمام اضلاع سے نمونے لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج آنے والے ٹیسٹ کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ تربوز استعمال کے لیے محفوظ ہیں۔

جلال نے کہا”ٹیسٹ رپورٹس میں کوئی منفی بات نہیں آئی اور ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں“۔ جلال نے مزید کہا کہ تربوز کوئی موسمی پھل نہیں ہے۔افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے بارے میں جلال نے کہا کہ یہ معاملہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔

Share This Article