پہلگام اور گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کے بیشتر حصوں میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر / 16مارچ / ٹی آئی نیوز

نل کے آر پار خوشگوار موسمی صورتحال کے چلتے جہاں دن کے درجہ حرارت میں کافی بہتری درج ہوئی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.2 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 2.1 ڈگری سیلشس جبکہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی پہلگام میں گزشتہ رات منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Share This Article