الیکشن کمیشن کی لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقات

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, MAR 12 (UNI):- The cavalcade of Chief Election Commission Rajiv Kumar entering the Sher-e-Kashmir International Convention Complex (SKICC) on the banks of Dal Lake in Srinagar to meet the political leaders of Jammu and Kashmir ahead of the upcoming Parliament Elections, on Tuesday. UNI PHOTO-72U

سری نگر، 12 مارچ

الیکشن کمیشن نے منگل کے روز یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقات شروع کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور پولنگ پینل کے دوسرے عہدیداوں نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، بی جے پی، سی پی آئی (ایم) اور عام آدمی پارٹی کے وفود کے ساتھ گفت و شنید کی۔

بتادیں کہ موصوف چیف الیکشن کمشنر لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے کے لئے پیر کے روز سری نگر پہنچے۔نیشنل کانفرنس کے لیڈر ناصر اسلم وانی، جنہوں نے پارٹی وفد کی قیادت کی، نے الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا: ‘ہم نے الیکشن کمشنر سے گذارش کی کہ یہاں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کا انعقاد بھی عمل میں لایا جانا چاہئے’۔انہوں نے کہا: ‘ہم نے ان کے سامنے یہ بات رکھی کہ گذشتہ دس برسوں سے یہاں لوگوں کو اپنی سرکار چننے کا موقع نہیں مل رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے یہ بھی کہا کہ جموں وکشمیر میں ایک ہی سال دو انتخابات منعقد کرنے سے یہاں کا سیاحتی شعبہ متاثر ہو سکتا ہے’۔

ناصر اسلم نے کہا: ‘ہماری باتوں کو غور اور سنجیدگی سے سنا گیا’۔پی ڈی پی لیڈر غلام نبی ہانجورہ نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا: ‘ہم نے جموں وکشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کرانے کی بات کی’۔انہوں نے کہا: ‘یہاں لگ بھگ 70 ہزار سروس ووٹرس ہیں ہم نے ان کے متعلق بات کی اور ہمیں یقینی دہانی کی گئی کہ اس کو دیکھا جائے گا اور کس اسمبلی نشست میں کتنے ایسے ووٹرس ہیں اس کو منظر عام پر لایا جائے گا’۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان آر ایس پٹھانیہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھاجپا جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے بھی چناو کرانے کے بارے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سینئر عہدیداروں کو آگاہ کیا۔ان کے مطابق اگر الیکشن کمیشن ا?ف انڈیا پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ لیتا ہے تو بی جے پی اس کے لئے بھی پوری طرح سے تیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ پولنگ پینل ضلعی الیکشن افسروں اور پولیس سپرنٹنڈٹس کے ساتھ انتخابی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پینل شام کو چیف الیکٹورل افیسر جموں و کشمیر پی کے پولے اورسٹیٹ پولیس کے نوڈل افسروں کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

Share This Article