کپواڑہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 12 افراد زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کپواڑہ 9مارچ

سرحدی ضلع کپواڑہ کے مختلف علاقوں میں اس وقت خوف و ہراس کی لہر دو ڑ گئی جب آوارہ کتوں کے حملے میں کم از کم ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔

نمائندہ کے مطابق آوارہ کتوں کا جھنڈ‌ ملک محلہ کپواڑہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں نمودار ہوئے جس دوران انہوں نے جائے موقعہ پر کئی افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا .

جس کے بعد تمام زخمیوں کو ایس ڈی ایچ کپواڑہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا . ایس ڈی ایچ کپوارہ کے ایک طبی اہلکار نے بتایا کہ 12افراد کو اسپتال لایا گیا جن کو آوارہ کتوں نے کاٹ دیا تھا .

زخمیوں کی شناخت ولی محمد (40)، محمد جمال (55)، صہیب (6)، لولی سنگھ (25)، جاوید احمد (16)، ثقلین (28)، غلام محمد (70)، حفیظہ بیگم (55) سمیہ (27)، عبدالاحد حجام (60)، غلام محی الدین (65) اور محمد شفیع (58)۔کے طور پر کی گئی ہے۔

Share This Article