سرینگرکو ڈرون سرگرمیوں کیلئے عارضی طور ریڈ زو ن قرار دیا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 6 مارچ

وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے سے قبل سری نگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے عارضی طور پر ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

سرینگر پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے عارضی طورپر ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکم عدولی کی پادائش میں خاطیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے۔

Share This Article