جموں میں سیکورٹی گارڈ کی بندوق سے حادثاتی گولی چلنے سے 45 سالہ شہری زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 6 مارچ

جموں کے گاندھی نگر علاقے میں بدھ کے روز ایک نجی سیکورٹی گارڈ کی بندوق سے حادثاتی طور نکلنے والی گولی سے ایک 45 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کی ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاندھی نگر علاقے میں بدھ کے روز جگدمیے جیولرز پر کام کرنے والے سرجیت سنگھ ولد پریم سنگھ نامی ایک نجی سیکورٹی گارڈ کی بندوق سے بظاہرحادثی طور پر گولی نکل گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ گولی ایک 45 سالہ شخص کی بازو کو لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندھی نگر میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

Share This Article