ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /06مارچ / ٹی آئی نیوز

اگلے 24گھنٹوں میں ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہو رہی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.0 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں منفی 2.9 ڈگری ریکارڈ کیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور کپوارہ شہر میں گزشتہ رات منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Share This Article