بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ رات کے درجہ حرارت میں بہتری درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /یکم مارچ / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ رات کے درجہ حرارت میں بہتری درج کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ کو چھوڑ کر، جموں و کشمیر کے تمام موسمیاتی اسٹیشنوں پر شبانہ درجہ حرارت منفی سے اوپر ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 2.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.3 ڈگری سیلشس جبکہ گزشتہ رات گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share This Article