بھاری برفباری :کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے کل لئے جانے والے امتحان ملتوی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /20فروری

پیر پنچال کے آ ر پار ہوئی بھاری برفباری کے بعد کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے جو امتحان کل یعنی 21فروری کو بھی جو امتحان منعقد ہونے والے تھے ان کو بھی تا حکم ثانی ملتوی کیا گیا ہے ۔

کشمیر یونیورسٹی ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق برفباری کے پیش نظر وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے 20اور 21فروری کو لئے جانے والے تمام امتحانات کو فی الحال ملتوی کر دیا جاتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملتوی شدہ امتحانی پرچے کیلئے نئے تاریخوںکو اعلان بعد میںکیا جائے گا ۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے، تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی کے تمام کورسز کے امتحانات جو20اور 21فروری کو لئے جانے والے تھے کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
امتحانات کے کنٹرولر نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخیں الگ سے جاری کی جائیں گا ۔

Share This Article