وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 24 فروری کو اودھم پور کا دورہ کریں گے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Hyderabad, July 02 (ANI): Union Minister for Defence Rajnath Singh addressing at the Bharat Dynamics Limited (BDL), Bhanur Unit, in Hyderabad on Saturday. (ANI Photo/PIB)

جموں،17فروری
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 24 فروری کو جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کا دورہ کریں گے جہاں وہ شمالی کمان ہیڈ کوارٹرز پر کمان ہسپتال کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع اس موقع پر جموں وکشمیر کی تازہ صورتحال کے متعلق سینئر فوجی کمانڈورں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا: ‘موصوف مرکزی وزیر اپنے اس دورے کے دوران جموں وکشمیر بالخصوص وادی کشمیر، لائن آف کنٹرول اور مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ لگنے والی حقیقی کنٹرول لائن پر تازہ سیکورٹی صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کریں گے’۔

یہ راج ناتھ سنگھ کا گذشتہ دو مہینوں کے دوران جموں وکشمیر کا دوسرا دورہ ہے اور آپ یونین ٹریٹری کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے صرف 4 روز بعد کر رہے ہیں۔بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے علاوہ کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور کئی نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

Share This Article