بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ رات کے درجہ حرارت میں معمولی بہتری درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /24جنوری /

بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج کی گئی ہے ۔ سرینگر میں گزشتہ رات منفی 5.3 ڈگری کے مقابلے میں منفی 3.6 ڈگر ی سیلشس درج کیا گیا ۔

قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھاجبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں رات کا حرارت منفی 6.3 ڈگری اور گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی شدید ٹھنڈ جاری ہے جس کے چلتے رات کا درجہ حرارت گزشتہ رات 2.3 ڈگر ی کے مقابلے میں کم از کم 4.1 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

Share This Article