کولگام: خونخوار جنگلی جانور کے حملہ میں چھ زخمی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /22جنوری

جنوبی ضلع کولگام کے مین قصبہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب جنگلی ریچھ نے چھ افراد پر حملہ کرکے انہیں شدید طور پر زخمی کر دیا ۔

سی این آئی کے مطابق کولگام قصبہ میں پیر کو جنگلی ریچھ کے حملے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔عین شاہدین نے بتایا کہ خونخوار جنگلی جانور بازار میں نمودار ہوئے جس کے ساتھ ہی وہاں سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور لوگوں میں افر اتفری کا ماحول پھیل گیا ۔ اسی دوران جنگلی جانور نے چھ افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو ویکسین کر ایا گیا ۔

واقعہ کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے کارورائی شروع کردی اور اس جنگلی جانور کو قابو میں کرنے کیلئے کام ہنگامی نوعیت پر شروع کر دیا گیا ہے ۔ اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد جنگلی جانور کو ایک باتھ روم میں قید کر لیا۔ادھر علاقے میں خونخوار جنگل جانور کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے اور وہ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ۔

Share This Article