جموں کے اسکولوں میں 27جنوری تک سرمائی تعطیلات میں توسیع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں /21جنوری

کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے چلتے ایک بار پھر محکمہ اسکولی تعلیم جموں نے تمام اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں توسیع کرد ی ہے ۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں کی جانب سے جاری کرد ہ ایک حکمنامہ کے مطابق جموں صوبے کے سمر زون میں آنے والے تمام سرکاری/پرائیویٹ تسلیم شدہ اسکولوں کے سلسلے میں 27 جنوری 2024 تک سرمائی تعطیلات کو بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر لیا گیا ہے ۔

حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ شیڈول کی تعمیل میں ہیڈ آف سکولز/ٹیچنگ سٹاف کی طرف سے کوئی بھی ڈیفالٹ رولز کے تحت کارروائی کو راغب کرے ۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول اس پر سختی سے عمل کریں گے اور خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف سخت کارورائی ہو گی ۔

Share This Article